اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 5 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعدڈالر کی قیمت123 روپے پچاس  پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں5 روپے سستا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے سے سستا ہوکر 123 روپے کا ہو گیا ہے۔ عام انتخابات 2018ء کے بعد سے ڈالر کی قیمت 130روپے سے گر کر 123 روپے  پچاس پیسے ہو چکی ہے۔عام انتخابات کے اب تک ڈالر 6 روپے سستا ہو چکا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ڈالرکی وافرمقدارکے سبب قیمت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں واضح برتری کا پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر پڑا ہے۔ گذشتہ روز انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کی کمی ہوئی ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت فروخت 128 روپے ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات 2018ءمیں واضح برتری کے بعد سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے جو کہ مثبت بات ہے۔ یاد رہے کہ 26 جولائی کو بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں