فخر زمان نے بھی عمران خان کےلئے خوبصورت پیغام جاری کردیا

04:13 PM, 28 Jul, 2018

مردان : قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم عمران خان کیلئے خاص انداز میں مبارکباد کا پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عمرا ن خان ملک کے 19وزیر اعظم ہوں گے۔ عمرا ن خان کی اس جیت پر قومی کرکٹرفخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” کئی مہینوں بعد ٹویٹر کھولا اور وزیر اعظم پاکستان دی گریٹ عمران خا ن کا ڈبل سنچری بنانے پر مبار ک باد کا پیغام دیکھا،وزیر اعظم صاحب ،بہت شکریہ اور آپ کو بھی اس عہدے کی مبارک باد،مجھے فخر ہے کہ عمر ان خان میر ے پیارے پاکستان کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں “۔




واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 64نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں