آر او ز کا من پسند حلقوں میں دوبارہ گنتی کروانا زیادتی ہے :ایاز صادق

آر او ز کا من پسند حلقوں میں دوبارہ گنتی کروانا زیادتی ہے :ایاز صادق

اسلام آباد :ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی پسند اور نا پسند کے مطابق کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ آئین اور قانون کے مطابق کام کریں ۔


الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رویے سے افسو س ہو اہے ،حلقے کھلونے کا اختیار عمران خان یا آر او ز کا اختیار نہیں،  آر او ز  اپنی مر ضی سے حلقوں میں دوبارہ گنتی کا عمل کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم آج الیکشن کمیشن کے افسران سے ملنا چاہتے تھے لیکن افسوس ہوا کہ انھوں نے ہمارے سے ملاقات نہیں کی یہاں تک کہ فون کر کے بھی نہیں بتا یا کہ وہ آج ہم سے نہیں مل سکتے ۔

مسلم لیگ کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ فارم 45نہ دینا بڑی دھاندلی ہے شاید ہی ایسا کوئی حلقہ ہو جہاں فارم 45مہیا کیا گیا ہو،اب عالم یہ ہے کہ جہاں جہاں درخواستیں دیں ہیں وہاں آر او ز اپنی مرضی سے دوبارہ گنتی کا عمل کروا رہیں جو ہمیں قبول نہیں ۔حیران ہیں  کہ خواجہ سعد رفیق کاحلقہ کیوں نہیں کھولا جا رہا ،قانون کے مطابق اگر 5فیصد ووٹوں کا فرق ہو تو دوبارہ گنتی کروائی جا سکتی ہے ۔

ایاز صاد ق نے اپنی غلطی کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنا نا ہماری غلطی تھی ۔