پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کیساتھ منگنی کر لی ؟

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کیساتھ منگنی کر لی ؟
کیپشن: فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کے ساتھ منگنی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گذشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب یہ قربت رشتے میں بدل گئی ہے۔ معروف امریکی میگزین نے یہ دعوی کیا ہے کہ پریانکا چوپڑ ا اور نک جونز نے منگنی کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور نے فلم ”سنجو“ کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھا دیا
 
  رپورٹ کے مطابق 36سالہ اداکارہ نے 25سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہی منگنی کی تھی اور اب اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ان افواہوں کو بالی ووڈ کے ہدایتکار علی عباس کے ٹوئٹ کے بعد تقویت ملی ہے جس میں انہوں نے ذو معنی انداز میں فلم بھارت سے پریانکا کے آوٹ ہونے کی خبر دی ہے۔

96ca397326934c29836325d4287f2a4d

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں