سینئر پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کا قوی امکان

10:43 PM, 28 Jul, 2018

لاہور :سینئر سیاسی رہنما اعجاز احمد چودھری کو گورنر پنجاب بنائے جانے کاقوی امکان ہے.تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اعجاز چودھری کے نام پر مشاورت شروع کردی ہے. اعجاز چودھری پی ٹی آئی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں  جبکہ ان کا شمار تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی جانب سے ممتاز بھٹو کو اہم حکومتی عہدہ دیے جانے کا امکان
  
  ذرائع کے مطابق انہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ حتمی مشاورت کے بعد بہت جلد اعجاز چوہدری کو گورنر بنانے کا اعلان متوقع ہے ۔

اعجاز چوہدری پچھلے 18 سال سے پارٹی سے وابستہ ہیں اور کپتان کیساتھ جدوجہد میں عملی طور پر ہر محاذ پر صف اوّل میں شامل رہے ۔انہوں نے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سابق وفاقی وزیر پرویز ملک کا سخت مقابلہ کیا۔  کپتان کیساتھ وفاداری اور جدوجہد کو دیکھتے ہوئےانہیں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں