این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے

این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 131 ان چند حلقوں میں سے ایک تھا جہاں پوری قوم کی نظریں جمی تھیں کیونکہ یہاں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق مدمقابل تھے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں عمران خان 84,313 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے اور خواجہ سعد رفیق 83,633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے اور اس طرح سعد رفیق 680 ووٹوں سے ہار گئے۔ عمران خان کے ہاتھوں شکست ملنے پر سعد رفیق نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آج صبح دوبارہ ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جو اب مکمل ہو گئی ہے ،دوبارہ گنتی ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو دوبارہ شکست ہو گئی تاہم عمران خان کی برتری کم ہو کر 608 ہو گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں