بارشوں نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

بارشوں نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 سے زائد افراد زخمی ہوگئےجن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق، سرگودھا کے علاقے سلانوالی میں چک نمبر 134 میں گھر کی دیوار گر نے کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، ایک بھائی زخمی ہوا جس کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا۔ شیخوپورہ میں بھی بارش سے چھتیں گرنے کے 5 واقعات پیش آئے جن میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں سمندری روڈ پر بھی گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ملبے تلے دب کر 6 بکریاں ہلاک ہوئیں۔