ماڈل گرل نایاب قتل کیس، ناقص تفتیش پر انچارج انویسٹی گیشن آفیسر معطل

Model girl Nayab, murder case, Lahore, investigation officer, poor investigation, DIG Shariq Jamal

لاہور: ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے ماڈل گرل نایاب قتل کیس میں پولیس کی ناقص تفتیش پر انچارج انویسٹی گیشن آفیسر تھانہ ڈیفنس بی حافظ طارق کو معطل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے تفتیشی حافظ طارق کی معطلی کا حکم دیا ۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حافظ طارق نے شواہد جمع کرنے میں غیر ذمہ داری دکھائی ، نایاب کے پارٹی سے واپس گھر تک آنے کے شواہد بھی نامکمل نکلے ، اس کے علاوہ مقتولہ نایاب کی آئس کریم پارلر جانے کی فوٹیج بھی حاصل نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ ناقص تفتیش کے بعد شارق جمال نے نایاب قتل کیس کی تفتیش سی آئی اے اقبال ٹاؤن کو منتقل کر دی ہے ۔ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے تفتیش سے متعلق جمع شدہ شواہد اپنی تحویل میں لے لیے ہیں ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا مشکوک شخص بھی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

تفتیشی ٹیم کو مقتولہ نایاب کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے جس سے اہم پیشرفت متوقع ہے ۔