سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے شادی کرلی

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے شادی کرلی
سورس: file photo

مظفرآباد :سابق رکن قومی اسمبلی اور  سیاستدان جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپنے نکاح کی تصدیق کی۔

نیونیوز کے مطابق جمشید دستی کا نکاح گزشتہ روز  پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا ،خاندانی ذرائع کے مطابق  رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی۔سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انھوں نے اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے۔

سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

 خیال رہےکہ جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھاکہ مارچ 2021 میں شادی کر لوں گا لیکن ساتھ میں ان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کر لوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے، ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔