کراچی میں کم سن بچی اغوا ، زیادتی کے بعد قتل کردی گئی

کراچی میں کم سن بچی اغوا ، زیادتی کے بعد قتل کردی گئی
سورس: file photo

کراچی:شہر قائد میں چھ سالہ بچی کو مبینہ طورپر اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، کم سن بچی زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی ۔ 

نیونیوز کے مطابق کم سن بچی کے اغوا کا  دلخراش واقعہ کورنگی میں پیش آیا، بچی کی شناخت چھ سالہ ماہم کے نام سے کی گئی ، 

بچی کے والد کے مطابق  بیٹی گذشتہ رات نو بجے زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ زمان ٹاؤن تھانے میں دی گئی۔

 رات بھر ماہم کی تلاش جاری رکھی گئی مگر وہ نہ ملی ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے روز آج میری بیٹی کی تشدد زدہ لاش کچراکنڈی سے ملی ہے ۔

غم سے نڈھال ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بیٹی کی گمشدگی پر پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا، رپورٹ درج کرانے کے لئے متعلقہ تھانے گئے تو اہلکاروں نے کہا کہ آپ لوگ ذہنی مریض ہیں، ہمارا وقت خراب نہ کریں اور پولیس اسٹیشن سے چلے جائیں۔

یاد رہے چند سال قبل پنجاب کے ضلع قصور میں بھی ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرکے اس کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینکا گیا تھا،

بعد ازاں ننھی زینب کے قاتل عمران کو گرفتار کیا گیا، ڈی این اے میچ ہونے پر ملزم کو پھانسی دے دی گئی تھی۔