سپائیڈر مین نے لوگوں پر سرعام تشدد کرڈالا ،پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا

سپائیڈر مین نے لوگوں پر سرعام تشدد کرڈالا ،پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا
سورس: file photo

لندن :برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سپر مارکیٹ میں اسپائیڈر مین نے لوگوں کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  لندن کی سپر مارکیٹ سپائیڈر مین کا لباس پہنے شخص نے شاپنگ کے لئے آنے والے افراد ہر تشدد کیا ۔

واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ 

ace0261df3ef1b4ea5327010e5e40c96

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپائیڈر مین کے کاسٹیوم میں ملبوس ایک شخص اندر داخل ہوتا ہے اور عملے کی خاتون رکن کے چہرے پر مکا مارتا ہے۔

مذکورہ شخص وہاں موجود دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے وہاں ہلچل مچ جاتی ہے اور لوگ چیخنا شروع کردیتے ہیں۔

واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ عملے کی خاتون رکن کو مائنر انجری کے سبب اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے اب تک 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس وہ اس حوالے سے کچھ معلومات رکھتے ہیں تو پولیس کی مدد کریں۔