سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 171 روپے اضافے سے 93 ہزار 921 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 799 ڈالر فی اونس ہے۔