ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بہن نے بھی منگنی کرلی

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بہن نے بھی منگنی کرلی

لاہور:  ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی بہن نے بھی  منگنی کرلی ، جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے اپنے منگیتر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے بعد ان کے بہن نے بھی منگنی کرلی ۔ سحر نے اپنے منگیتر عمر شہزاد کے ہمراہ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں اورکیپشن میں لکھا کہ  ’زندگی حسین ہے۔‘

  انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر عمر شہزاد کے ساتھ دیگر تصاویر بھی شیئر کیں جن کے کیپشن میں سحر نے اظہار محبت کرنے والے ایموجیز بنائے۔

دوسری جانب عُمر شہزاد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سحر کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں دُنیا والا ایموجی بنایا۔

  سحر اور عُمر شہزاد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں بھی ایک دوسرے کو مینشن کرتے ہوئے ’انگوٹھی‘ والا ایموجی بنایا جس کا مطلب ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے منگنی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر بلاگر ہیں اور اُن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جبکہ عُمر شہزاد موسیقار ہیں۔

  واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 16 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

14b96abf9e8c50672367fae262678c2b