چین نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ، طالبان

چین نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ، طالبان
سورس: file photo

کابل: ترجمان افغان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے چین نے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق طالبان کا9 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں چین کے دو روزہ دورے پر ہے۔ وفد نے چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

مہمان وفد نے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژئی، نائب وزیر خارجہ اور چین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ طالبان کے وفد نے چینی حکام سے سیاسی، معاشی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

طالبان نے چینی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔چین نے افغان امور میں مداخلت نہ کرنے اور امن کے لیے کوششوں میں تعاون کا یقین دلایا۔