ایشیا کپ 2022 یو اے ای منتقل، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کر دیا

ایشیا کپ 2022 یو اے ای منتقل، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کر دیا

دبئی: ایشیا کپ 2022 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے باضابطہ اعلان کر دیا ۔

سری لنکا نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی ، اے سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ۔

ایشیا کپ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ 2022ء سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں