لاہور: پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کر گئے ۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں کورونا کی مثبت شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ بھارت سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں اومی کرون کیسز میں اچانک اضافے کے پیش نظریہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔