انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 239 روپے 94 پیسے کا ہو گیا

لاہور: ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے جو انٹر بینک میں اب تک کی بلند ترین سطح 239 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 98 پیسے مہنگا ہو کر 238 روپے کا ہوا اور پھر اضافے کا رجحان جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر یہ مجموعی طور پر 3 روپے 92 پیسے اضافے کے ساتھ 239 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔ 
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جہاں اس کی قیمت میں آج مجموعی طور پر 4 روپے کا اضافہ ہوا اور کاروباری دن کے اختتام تک یہ 242 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس 52 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 25 کی سطح پر موجود ہے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے بڑھ کر 241 روپے تک پہنچ گیا تھا اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب راتوں کو سیاسی صورتحال تبدیل ہو تو مارکیٹ ایسے ہی اثر دکھاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں