پرویز الٰہی کے حلف لینے پر رانا ثناءاللہ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں: مونس الٰہی

پرویز الٰہی کے حلف لینے پر رانا ثناءاللہ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں: مونس الٰہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے حلف لینے پر رانا ثناءاللہ کی ہوائیاں اڑ گئی ہیں، ابھی تو انہیں ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا حساب دینا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءصاحب! پرویز الٰہی کو حلف لئے 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور آپ کی ہوائیاں پہلے ہی اڑ گئی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں، ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے فضل سے ایک مشن پورا ہوگیا اب دوسرے مشن کیلئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے اور عمران خان کو واپس وزیر اعظم کی کرسی پر لے کر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں