پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول یکم اگست سے کھولنے کا اعلان 

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول یکم اگست سے کھولنے کا اعلان 

لاہور: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے اور تمام سرکاری و نجی سکول یکم اگست سے کھلیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جا سکے جبکہ آبندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع ہو گا۔ 
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے سکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ان چھٹیوں میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ 
تاہم محکمہ تعلیم نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات میں 15 چھٹیوں کا اضافہ کر دیا ہے اور اب یونیورسٹی 15 اگست سے کھلے گی اور اس ضمن میں رجسٹرار آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں