سپریم کورٹ : آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے نظرثانی کی درخواست پر اعتراض لگ گیا

سپریم کورٹ : آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے نظرثانی کی درخواست پر اعتراض لگ گیا
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آٓرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کے خلاف نظرثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ  آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے صدارتی ریفرنس کے دیے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں ۔آرٹیکل 63 اے کی تشریخ کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ صدارتی ریفنرسن آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر مملکت کی جانب سے بھیجا جاتاہے۔ 

رجسٹرار آفس کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدر کے درمیان ہوتا ہے۔ صدارتی ریفرنس میں دیے گئے فیصلے پر نظرثانی درخواست قابل پذیرائی نہیں ۔ آرٹیکل 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں