منی لانڈنگ میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کو فوری گرفتار کیا جائے، نواز شریف فوری انتخابات چاہتے ہیں: رانا ثنا

منی لانڈنگ میں ملوث پی ٹی آئی رہنماؤں کو فوری گرفتار کیا جائے، نواز شریف فوری انتخابات چاہتے ہیں: رانا ثنا
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ فوری طور پر سنایا جائے۔ 350 لوگوں نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کی ہے۔ الیکشن کمیشن فوری طور فیصلہ سنائے۔ نوازشریف چاہتے ہیں فوری انتخابات ہوں۔ 50 ارب کی ڈکیتی تو عمران خان نے خود کی ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو فنڈنگ کرنے والے لوگ اسرائیل اور بھارت سے ہے۔ غیرملکیوں سے پیسے لینا جرم ہے جس کی سزا ملنی چاہیے۔ پی ٹی آئی کو ساڑھے سات ملین ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ہوئی ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ میں ملوث ارکان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔ عمران خان پاگل ہے جو کہتا ہے میرے مخالفین چور ہیں لیکن ان کے ارد گرد ڈاکو ہیں وہ انہیں نظر نہیں آتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں