پی ڈی ایم کا اجلاس شروع ، فوری انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس شروع ، فوری انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟ فیصلہ متوقع
سورس: File

اسلام آباد: پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔  نواز شریف کی تجویز پر فوری الیکشن میں جانا ہے یا پھر مدت پوری کرنی ہے اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ 

مسلم لیگ ن کے سیکٹریٹ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں۔ اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اورمریم اورنگزیب شریک ہیں۔ 

اجلاس میں آفتاب شیر پاو،اویس نورانی ،طاہر بزنجو ،غفور حیدری و دیگر بھی شریک ہیں۔  موجودہ سیاسی صورتحال، پنجاب میں تبدیلی اور عدالتی فیصلے پر گفتگو کی جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں