سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے:قمرزمان کائرہ

سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات، ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے:قمرزمان کائرہ
سورس: File

اسلام آباد : مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے ۔ ڈپٹی سپیکر رولنگ سے متعلق فیصلے پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات ہیں۔

وزیر مملکت مصدق ملک کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کو لٹکانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کئے۔ عمران خان الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا ہدف بنا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان صادق اور امین ہیں اور ان کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ تاخیری حربے استعمال کیوں کر رہے ہیں، وہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں اور انہیں اپنے اقدامات کا علم ہے اور وہ الیکشن کمیشن کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ بہت عرصہ سے ہے ساری قوم منتظر ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کا فیصلہ ہو اگر فیصلہ تاخیر کا شکار ہوتا ہے تو سوال پیدا ہوں گے۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم نے آئین کی تشریح کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی، ہم نے کہا تھا کہ فل کورٹ بنایا جائے۔ ہم اداروں کے اپنے دائرہ کار کے اندر رہنے کی بات کرتے ہیں، 8 سال سے کیس پڑا ہوا ہے اور اس کا فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔ پنجاب میں جو تبدیلی لائی گئی اس کے اثرات آئندہ چند دن میں نظر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں