اب تک کی سب سے بڑی خبر، سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے استعفے قبول کرلیے

اب تک کی سب سے بڑی خبر، سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے استعفے قبول کرلیے
سورس: File

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے  ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا شروع کردیے ہیں۔ 

پاکستان کے سب سے معتبر اور سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے ہیں ۔ 

جن ارکان  کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں شوکت علی ، فخر زمان ، فرخ حبیب، علی محمد خان، اعجاز شاہ ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ،عبدالشکور شاد، فضل محمد خان،  شیریں مزاری، شاندانہ گلزار  شامل  ہیں ۔استعفے منظور کرنے کا فیصلہ سید خورشید شاہ ،خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق  اورسپیکر راجہ پرویزاشرف کی مشاورت میں کیا گیا ۔الیکشن کمیشن سے گیارہ سیٹیں ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں