شریف خاندان کے کاروباری اکاؤنٹس کی تفصیلات جے آئی ٹی میں پیش

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے عید الفطر کے تیسرے روز بھی ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں مختلف افراد کی جانب سے پیشی کے دوران دیئے گئے بیانات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جب کہ 2 جولائی سے شروع ہونے والی پیشیوں کیلئے سوالنامے کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ رحمان ملک کی جمع کردہ دستاویزات اور ایف بی آر کی جانب سے فراہم کئے گئے ٹیکس ریکارڈ کی چھان بین کا عمل بھی جاری ہے۔دوسری جانب حبیب بینک حکام نے شریف خاندان کے کاروباری اکاو¿نٹس اور حدیبیہ پیپرملزکی تفصیلات جے آئی ٹی کو پیش کردی ہیں۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے 3 جولائی کو حسن نواز ، 4 جولائی کو حسین نواز جب کہ مریم نواز کو 5 جولائی کو تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ہے۔جبکہ جے آئی ٹی 10 جولائی کو اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔