رواں صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ

 رواں صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ

کراچی: رواں صدی کے وسط تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جانے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی جریدہ واشنگٹن پوسٹ کہتا ہے کہ بھارت کے ساتھ پانی کا مسئلہ مودی دور میں مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔بین الاقوامی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے دریاوں پر ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کا پانی روکا جا رہا ہے، یہ اقدام 1960کے سندھ طاس معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناقص پالیسیاں اور حکومت کی غفلت بھی آبی مسائل کی جڑ ہیں جہاں پاکستان میں دریاوں کے پانی کا رخ شہروں کی طرف کیا جا رہا ہے، وہاں دوسری جانب فصلوں کی آبیاری میں بہت سا پانی ضائع کر دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کہتے ہیں کہ بارش کا پانی محفوظ ہونے کے بجائے ریلے کی شکل میں فصلوں کو تباہ کرتا ہوا سمندر میں چلا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں