برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا

برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا

لندن: برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔

برطانوی ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں کم ہوتی ہیں اور سوجن سے نجات ملتی ہے اگر آپ کو کان میں تکلیف ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔ماہرین کے مطابق جو جراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے۔

اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے مقالے میں شائع کیا تھا تاہم اگر کسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضرور مشورہ کر لیں اور بچوں پر نہ آزمائیں۔

مصنف کے بارے میں