حیدرآباد میں عیدالفطر کے ایام کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق

حیدرآباد میں عیدالفطر کے ایام کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق

حیدرآباد: حیدرآباد میں عیدالفطر کے ایام کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بھٹائی نگر تھانہ کی حدود گھوڑا گراؤنڈ کے قریب دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں کے حادثے میں 20سالہ نوجوان سیف ولد سعود احمد شیخ جاں بحق جبکہ اس کا دوست لاریب ولد طارق خان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سپرہائی وے پر لونی کوٹ کے قریب میرپورخاص سے کراچی جانے والا مویشیوں سے بھڑا ٹرک الٹنے سے ڈرائیور انتخاب خان جاں بحق جبکہ تین افراد سلطان، داؤد اور فیضان زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف حیدرآباد ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیزرفتار کوسٹر کی چھت سے گرکر شدید زخمی ہونے والا کلینر فیاض زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، ضروری قانونی کاروائی کے بعد اس کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مصنف کے بارے میں