رینجرز کی کارروائی، پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

رینجرز کی کارروائی، پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

اسماعیل ڈاہری کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کی خبریں حقائق کے منافی ہیں، ترجمان رینجرز۔۔۔۔فوٹو۔ اسکرین گریب

نوابشاہ: صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ مں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا۔

 

ترجمان رینجرز کے مطابق انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری پر فساد پھیلانے، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور زمین پر قبضے کے 5 مقدمات ہیں۔

 مزید پڑھیں: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا

ملزم سے 5 ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2گرنیڈ لانچر اور راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے۔

 

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں صرف اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا۔ 40 ساتھیوں سمیت ان کی گرفتاری کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں