رانا افضل کو حلقے کی عوام نے کھری کھری سُنا دیں

رانا افضل کو حلقے کی عوام نے کھری کھری سُنا دیں

راںا افضل کو کارنر میٹنگ کے دوران ووٹرز نے گھیر لیا تھا، فوٹو/ اسکرین گریب

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو ان کے حلقے میں ووٹرز نے گھیر لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل فیصل آباد میں اپنے حلقہ این اے 110 کے دورے پر گئے جہاں ایک کارنر میٹنگ کے دوران انہیں ووٹرز نے گھیر لیا۔

 

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

حلقے کے عوام نے رانا افضل سے کہا کہ 5 سال بعد آپ کو ووٹرز یاد آ رہے ہیں آپ 5 سال کہاں تھے؟۔

 

ووٹرز نے شکوہ کیا کہ جب علاقے میں گندے پانی کا مسئلہ کھڑا ہوا تو رانا افضل کے گھر ملاقات کے لیے گئے تو انہوں نے ملاقات تو دور کی بات ہمیں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ جو شخص سیوریج کے مسائل حل نہیں کرا سکتا وہ ہمارے لیے کیا کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں