پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کے اسپیشل آڈٹ کا حکم

پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کے اسپیشل آڈٹ کا حکم
کیپشن: پی آئی اے کے کو پسند ناپسند کے باعث ادارے کو نقصان پہنچا، جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے گزشتہ 10 سال کے اسپیشل آڈٹ کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پی آئی اے کے طیاروں پر پرچم کی جگہ مارخور کی تصویر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ مارخور کی تصویر لگانے کی بجائے باتھ رومز کو بہتر کریں۔ اس کیس میں مداخلت کا مقصد پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات جاننا ہیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پسند ناپسند کے باعث ادارے کو نقصان پہنچا جو لوگ ذمہ دار ہیں انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور فارم ہاؤس بنا رکھے ہیں۔ پی آئی اے کی انتظامیہ مضبوط ہاتھوں میں ہونی چاہیئے۔

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران شجاعت عظیم اور سابق ایم ڈی اسلم آغا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو عارضی طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جبکہ عدالت نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو قومی ائیرلائن کے گزشتہ 10 سال کے اسپیشل آڈٹ کا بھی حکم دیا اور فیصلہ ہونے تک کنٹریکٹ پائلٹس کےعلاوہ پی آئی اے میں بھرتیوں اور برخاستگی پر پابندی برقرار رکھی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ہفتے تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں