فلم”پرے ہٹ لو“ میں ماہرہ خان کی جگہ مایا علی نے لے لی

02:24 PM, 28 Jun, 2018

کراچی:اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی جوڑی کو فلم’ ’سات دن محبت ان“ میں بےحد پسند کیا گیا تھا، تاہم اب ان دونوں کو ایک ساتھ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں دیکھا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صباءقمر کے بولڈ فوٹو شوٹ نے ہنگامہ برپا کردیا

یہ دونوں ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ”پرے ہٹ لو“ میں کام کرنے والے تھے، لیکن اب ہدایت کار نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ عاصم رضا نے تصدیق کی کہ ماہرہ خان ان کی فلم کا حصہ نہیں ہوں گی، جس کی وجہ اداکارہ کا مصروف شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

عاصم رضا کے مطابق ’ہمارے لکھاری کی خراب صحت کے باعث فلم کی شوٹنگ موخر ہوئی، تاہم اب ہم واپس اس کا آغاز کررہے ہیں، لیکن ماہرہ کے پاس ان تاریخوں میں وقت نہیں جس کی وجہ سے کاسٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے 24 بیویاں رکھنے والے شخص کو 6 ماہ کی سزا سُنا دی

Hi

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ماہرہ خان کی جگہ اب مایا علی نے لے لی ہے، جو کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم میں مایا علی شہریار منور کے ساتھ پہلی مرتبہ نظر آئیں گی۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماہرہ خان اس فلم میں مرکزی کردار تو ادا نہیں کررہی لیکن وہ ایک خاص کردار میں ضرور نہیں آئیں گی، جو کہ خاصہ مختصر ہوگا۔ماہرہ کے اس کردار کی تفصیلات اب تک بتائی نہیں گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے انتخابات میں ووٹ سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

عاصم رضا نے بتایا تھا کہ فلم پرے ہٹ لو کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔”پرے ہٹ لو“ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں