اب ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا :مریم نواز

اب ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا :مریم نواز
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن:مسلم لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پارٹی کی موجودہ صورتحال  پر بول ہی پڑیں ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے بعد دانیال عزیز کی نااہلی پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ایک کرکے ہمارے کارکنوں کو نا اہل قرار دیا جا رہاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فاروق ستار مشکل میں پھنس گئے،  نااہلی کی تلوار پھر لٹکنے لگی 

مریم نواز نے کہا کہ   اب ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر اتنا ہی ڈر ہے تو ایک ہی دفعہ (ن)لیگ کو ریس سے باہر کردو۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل
  

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا جس کے بعد وہ الیکشن 2018 لڑنے کے اہل نہیں رہے۔ اس سے پہلے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا گیاتھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں