بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کر دیا

بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آ باد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو خوشحال پاکستان چاہتی تھیں، ملک کی معاشی صورتحال تشویشنا ک ہے، پاکستان کو توانا ئی سمیت کئی بحرانوں کا سامنا ہے، ہماری پارٹی عوام اور ریاست کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی '' بھوک مٹاو'' پروگرام شروع کرے گی، معذور افراد کو معاشرے کو حصہ بنانے کا پروگرام بھی منشور میں شامل ہے۔ دنیا میں پاکستان کی جائز حیثیت بحال کرائیں گے، تجارت و صنعت کا فروغ ، مزدور پالیسی منشور کا حصہ ہے، عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، روز گار سب کیلئے اور انصاف ہر ایک کیلئے ہوگا، جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنا منشور کا حصہ ہے، مسلم ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات منشور کا حصہ ہے۔  ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، نوجوانوں کو روزگار کیلئے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اب ظلم کے مٹنے کا وقت آگیا :مریم نواز


انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا ویژن عوام کی خوشحالی ہے، قومی پیداوار میں اضافے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دیں گے، پاکستان کا آبپاشی نظام بہتر بنائیں گے، ریاست کے تحفظ اور دفاع سے متعلق اقدامات کریں گے اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے سیاسی جدوجہد کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حاملہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
  
بلاول بھٹو نے ن لیگ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کی معاشی پالیسیا ں اچھی نہیں رہیں، گزشتہ حکومت نے ریکارڈ قرضے حاصل کیے اور ملک میں احتساب کے اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشز میں اضافہ کیا اور سوات میں پاکستان کا جھنڈا پیپلزپارٹی نے بلند کیا۔ ہم ملکی وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم امن ، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔ فاٹا کے عوام کو مکمل بنیادی حقوق دلوانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں