نادرا نے دھاندلی کا توڑ نکا ل لیا

نادرا نے دھاندلی کا توڑ نکا ل لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: نادرا نے عام انتخابات 2018 میں دھاندلی روکنے کے لئے نیا ڈیجیٹل طریقہ ڈھونڈ نکالا جسکے باعث اب دھاندلی کرنا  مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے عام انتخابات 2018 میں دھاندلی روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو موبائل اپیلی کیشن بنا کر دے دی ہے۔ یہ ایپ تمام پریذائیڈنگ افسران کے موبائل فونز میں ہو گی جس کی مدد سے وہ انتخابی نتائج کے حوالے سے تمام ڈیٹا فی الفور براہ راست الیکشن کمیشن کو منتقل کر دیں گے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق اس سسٹم سے فارم 14 میں ردوبدل ممکن نہیں ہو سکے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کر دیا
 

  ذرائع نے بتایا کہ فارم 14 میں پارٹیوں کے امیدواروں اور نتائج کی تفصیلات ہوتی ہیں۔ فارم 14 پر یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ کس امیدوار کو کتنے ووٹ پڑے، کتنے مسترد ہوئے اور کتنے منسوخ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نادرا کی اس موبائل ایپ کے ذریعے پولنگ ختم ہونے کے 1 سے 2 گھنٹے کے اندر ہر پولنگ سٹیشن اپنا رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دے گا جس کے بعد رزلٹ کی کاپی ریٹرننگ افسر کو بھجوائی جائے گی۔ موبائل ایپ کی وجہ سے پریذائیڈنگ افسر کی طرف سے ریٹرننگ افسر کو بھیجے گئے نتائج میں ردوبدل نہیں ہو سکے گا اور اگر کہیں ردوبدل ہوا تو فوری پتہ چل سکے گا کہ یہ کس نے کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امیدواروں کی گرفتاریوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا،شہباز شریف
    

 ذرائع کے مطابق نادرا نے پنجاب سمیت ملک بھر میں پریذائیڈنگ افسروں کو ٹریننگ دینا شروع کر دی ہے۔  موبائل فونز میں ایپس کو چلانے کے لئے نیٹ ورک سے منسلک رکھنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہو گی۔الیکشن کمیشن کی طرف سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسے علاقے جہاں انٹرنیٹ کے حوالے سے مشکلات درپیش آ سکتی ہیں، وہاں ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں