سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے

سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

لاہور: شعیب ملک کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بھی ریٹائرمنٹ کے سوال ہونے لگ پڑے ۔
دورہ زمبابوے کیلئے روانگی سے قبل کپتان سرفراز احمد سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے آپ کب ریتائرڈ ہو رہے ہیں جس کے جواب میں کپتان نے کہا کہ ابھی تو میں جوان ہوں ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بطور کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ، سرفراز احمد

 انہوں نے کہا کہ ابھی تو میں نے کرکٹ شروع کی ہے ، ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی اس بارے میں کچھ سوچا ہے ،انہوں نے کہا کہ ابھی میری تمام تر توجہ پاکستان ٹیم کے دورے پر مرکوز ہے ۔31 سالہ سرفراز احمد نے پاکستان کی جانب سے 41 ٹیسٹ ، پچاسی ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ۔مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے تاحال کو ئی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں ہاری  اور اس وقت قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک سو اکتیس پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے، شعیب ملک
   

خیال رہے کہ شعیب ملک نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹارمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہےکہ  کیریئر کا آخری ورلڈ کپ جیتنا خواہش ہے۔میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس نہیں، ٹیسٹ ٹیم کو ابھی مزید وقت دینا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں