سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں : امریکہ

سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں : امریکہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر داغے جانے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں ، ایران کے میزائل تجربات کا تسلسل بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، خطے میں استحکام کے لیے تہران پر اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں ۔

امریکی سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری روز ماری دی کارلون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2017 کے دوران سعودی عرب کے شہروں ینبع اور الریاض پر داغے گئے حوثیوں کے پانچ میزائل ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل تھے اور ان کے بیشتر اجزا ایران میں تیار کیے گئے تھے۔ادھر اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے مندوب گوا فال دی المیڈا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے  میزائل تجربات کا تسلسل بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بابا  فرید گنج شکر کے مزار پرعقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا: عمران خان
 
 اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر جوناتھن کوھین نے مشرق وسطی کے حوالے سے ایرانی طرز عمل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ سعودی عرب پر داغے گئے پانچ میزائل ایرانی ساختہ تھے۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مسٹر کوھین نے کہا کہ ایران اسلحہ درآمد کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین میں پکڑا جانےوالا اسلحہ ایرانی ساختہ ہے۔ امریکی عہدیدار نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران کو خطے میں عدم استحکام سے باز رکھنے کے لیے تہران پر اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو ٹکٹس جاری کر دیئے
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں