ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے ناراض جہانگیر ترین لندن چلے گئے

ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے ناراض جہانگیر ترین لندن چلے گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لیہ : ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی قیادت سے ناراض پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر اندازکیں گئیں جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔ جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر بھی وہ خاصے ناراض ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ٹکٹوں کی تقسیم کے مسائل ہیں، جنوبی پنجاب میں پارٹی کے نئے اصول پر پورا نہ اترنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی گروپ کا ٹکٹ دینے سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان ٹکٹ دینے کا فیصلہ خود کرتے ہیں، جنوبی پنجاب میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بابا  فرید گنج شکر کے مزار پرعقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا: عمران خان
 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو لیہ میں بڑا دھچکا لگا جب سیہڑ گروپ نے چار ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پارٹی چھوڑ دی ہے۔ سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین ٹکٹ دیے گئے تھے پھر بھی انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کر دیا
 

سیہڑ گروپ کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف نے یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں