لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے تحریری حکم جاری کیا , فل بنچ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو 29 جولائی کو طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دونوں فریق پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی رہنما محمد خان مدنی کے اثاثہ جات الحمداللہ کچھ نہیں
یہ درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، درخواست سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے متنازع بیان کو بنیاد بنا کر دائر کی گئی ہے۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے متنازع انٹرویو دے کر ملک و قوم سے غداری کی اس لیے ان کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔
موقف اپنایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیرِاعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری کی , سابق وزرائے اعظم کیخلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔