پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: پاک فوج کے 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، میڈیکل کور کے 9 بریگیڈئیرز بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے آرمی پروموشن بورڈ کے تحت 37 بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جس میں میڈیکل کور کے 9 بریگیڈئیرز پر بھی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کے مقدمے کی درخواست
 
  
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں خاتون بریگیڈئر سمیت 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے بریگیڈئرز میں بابر افتخار، محمد احمد ملک، عرفان ارشد، شہباز خان، عرفان احمد ملک، ظفر اقبال، زاہد سرور ملک، کاشف نذیر،عدنان آصف جاہ شاد، زاہد خان اور غلام جعفر شامل ہیں۔