ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے انگلینڈ کو آخری دونوں میچ جیتنا ہونگے

ورلڈ کپ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے انگلینڈ کو آخری دونوں میچ جیتنا ہونگے
کیپشن: image by Twitter

لندن : کرکٹ ورلڈ کپ اس وقت دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ہے ، میزبان ٹیم کو اپنی پوزیشن کے لالے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے لیے ورلڈ کپ میں رہنا مشکل ہوگیا ہے ، میزبان ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنے آخری دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

انگلش ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنے آئندہ میچوں میں نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنا پڑے گا ، انگلینڈ کے لیے آخری دونوں میچز کوارٹر فائنل کی صورت اختیار کر گئے ہیں ۔