سعودی عرب '5G' سروس استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

سعودی عرب '5G' سروس استعمال کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا
کیپشن: Image by Arabian Business


ریاض:سعودی وزارت ٹیلی کام نے کہا ہے کہ نیوم سٹی کے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ہے اور یہ ہوائی اڈہ اس اعتبارسے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ پورے خطے میں پہلی بار اس ہوائی اڈے پر'5G' سروس استعمال کی جا رہی ہے۔

یوں سعودی عرب پورے خطے میں فائیو جنریشن انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہیکہ سعودی عرب پورے خطیمیں ہوائی اڈوں پر5G سروس استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اس ٹویٹ کیساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وہ الفاظ بھی درج کیے جن میں انہوں نے کہا تھاکہ 'ہم اپنے ملک کو مستقبل میں ایک منفرد مقام دلانے کی سعی جاری رکھیں گے'۔

حکام کا کہنا ہیکہ 'نیوم' ہوائی اڈے پرانٹرنیٹ انتہائی تیز رفتاری کیساتھ چلایا جارہا ہے اور صارفین اس سے بھرپورطریقے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گذشتہ منگل کو 'خلیج نیوم' ہوائی اڈے کے افتتاح کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ سعودی عرب کے شمالی علاقے شرما میں واقع ہے۔ اس ہوائی اڈے سے کمرشل پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔