انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا
کیپشن: گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: روپے کے مقابلے انٹربینک مارکیٹ میں‌ ڈالر آج 3 روپے 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ‌ میں‌ 1 روپے سستا ہو گیا۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر دباؤ کا شکار رہا۔ انٹربینک میں 3 روپے 5 پیسے کمی کے بعد ڈالر 161 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا جو گزشتہ روز 164 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 163 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، 311 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 462 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہوا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ رہا تاہم آج ڈالر 55 پیسے گرا ہے جو پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔