اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دیدی

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دیدی

 اسلام آباد: یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز جبکہ پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔