آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کر دی

آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کر دی
کیپشن: image by Twitter

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کر دی ہے ، آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ سکیم ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کر دی ، حکام کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کسی صورت ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا نہیں کر سکتی ہے ۔

آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے حق میں بالکل نہیں ہیں ، سکیم دیانتدار ٹیکس گزاروں کے ساتھ نا انصافی ہے ، پوری دنیا کے تجربات سے ثابت ہوا کہ ایمنسٹی سکیم نقصان دہ ہے ۔