پنجاب کا ضمنی بجٹ 20-2019 کثرت رائے سے منظور

پنجاب کا ضمنی بجٹ 20-2019 کثرت رائے سے منظور
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

لاہور:پنجاب اسمبلی نے صوبےکاضمنی بجٹ20-2019 کثرت رائے سے منظورکرلیا ۔اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کثرت رائےسےمسترد کردی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، پنجاب اسمبلی نے صوبےکاضمنی بجٹ20-2019 کثرت رائے سے منظورکرلیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ کےفضل سے بجٹ پیش اورمنظوربھی کیا۔ 

 

وزیر اعلیٰ  نے بتایا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کےلیے35فیصدحصہ مختص کیاگیاہے،فلاحی ریاست کیلئےپناہ گاہوں کی تعمیرشروع کی ہے۔ پنجاب کے 36اضلاع میں صحت کارڈ کا اجراکردیاہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بجٹ میں ہم نے صحت پر خصوصی توجہ دی، ڈاکٹرزاورانجینئرزکی تنخواہیں  بڑھائی گئی ہیں، بجٹ میں صحت کےشعبےکےلیے46فیصداضافہ کیا گیا، اس سےپہلےجنوبی پنجاب کےلیےصرف12فیصد بجٹ مختص ہوتاتھا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اخراجات میں سب سےزیادہ کٹ وزیراعلیٰ آفس میں لگایا گیا، پنجاب میں 9 نئے بڑے اسپتال تعمیر کیے جائیں گے ، 6نئی یونیورسٹیاں بنائی جارہی ہیں،ترقیاتی بجٹ میں47فیصد اضافہ کیا ۔