چیسٹر لی سٹریٹ : کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا ، پریرا اور فرنینڈو 30-30 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3اوورز میں10 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
Bees two nations have a history!#SLvSA | #CWC19 pic.twitter.com/rEY9T7yhUD
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 28, 2019
اوپننگ بلے باز پریرا نے 34 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے ، فرنینڈو نے 29 گیندوں پر 30 سکور کیے ۔مینڈس نے دفاعی بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں دو چوکے شامل تھے۔
میتھیوز نے 29 گیندوں پر 11 سکور کیے ، سلوا نے 41 گیندوں پر 24 سکور کیے ، مینڈس نے 46 گیندوں پر 18 سکور کیے ، اودانا نے 32 گیندوں پر 17 سکور کیے۔
Their team may not have put on the best of showings with the bat today but that hasn't lowered these Sri Lankan fans' spirits!#SLvSA | #CWC19 | #LionsRoar pic.twitter.com/Ew6rzhn0Vk
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 28, 2019
جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ مورس اور پریٹوریئس نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ، ڈومنی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔