بلاول بھٹو نے مالیاتی بجٹ کو بدترین بجٹ قرار دےدیا

بلاول بھٹو نے مالیاتی بجٹ کو بدترین بجٹ قرار دےدیا
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

 اسلام آباد:بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج  کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ،ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسابجٹ پاس نہیں ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت غریب عوام کا قتل عام کررہی ہے، پیپلزپارٹی ہرمحاذپرحکومت کامقابلہ کرے گی۔ اس ظلم کےخلاف باہرنکل رہاہوں،کل گوجرخان میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہے۔

 

 بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاگیااوربجٹ میں نوکریوں کے لیے ایک روپیہبھی نہیں رکھا گیا۔حکومت نے  تجاوزات کےنام پرغریبوں کےسرسےچھت چھین لی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دھاندلی کرکے 2بل پاس کرائے ہیں ، حکومت نےتھرکول پر15فیصد ٹیکس لگادیا ہے ، عوام سےکہتاہوں اٹھ کھڑےہوں، کب تک خاموش رہیں گے؟

چیئرمین پیپلز پارٹی نے آج  کے دن کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دے دیا اور کہا کہ ضیاءالحق اورپرویزمشرف کااسپیکربھی غیرجانبدارہواکرتاتھا۔ ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسابجٹ پاس نہیں ہوا۔