کرکٹ ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ : جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: image by Twitter

چیسٹر لی : کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ، سری لنکا کی ٹیم نے حریف کو 203رنز کا ہدف دیا جو جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

ab5b3bd7b22decdd90705a9a7deae123


تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3اوورز میں10 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز پریرا نے 34 گیندوں پر 30 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے ، فرنینڈو نے 29 گیندوں پر 30 سکور کیے۔مینڈس نے دفاعی بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 23 سکور کیے جس میں دو چوکے شامل تھے۔

c308f2997b17d97f7645e5ed2bf6d720

میتھیوز نے 29 گیندوں پر 11 سکور کیے ، سلوا نے 41 گیندوں پر 24 سکور کیے ، مینڈس نے 46 گیندوں پر 18 سکور کیے ، اودانا نے 32 گیندوں پر 17 سکور کیے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مورس اور پریٹوریئس نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں ، ڈومنی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

9fd5b2f56b94747ea25f644525e5fe32

جواب میں پروٹیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 37 اعشاریہ 2اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، اوپننگ بلے باز ڈی کوک نے 16گیندوں پر 15سکور کیے جس میں 3 چوکے شامل تھے ، ہاشم عاملہ نے 105گیندوں پر 80رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5چوکے شامل تھے .

969b5eb27c7a129e5df33c6d1734cc82

اسی طرح ڈو پلیسز 103گیندوں پر 96رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے ان کی اننگز میں 1چھکا اور 10چوکے شامل تھے ، سری لنکا کی جانب سے واحد فاسٹ باﺅلر مالینگا نے حاصل کی ، شاندار باﺅلنگ کرنے پر پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔