ملک بھر میں کورونا کے مزید 4072 کیسز کی تصدیق ہوگئی 

ملک بھر میں کورونا کے مزید 4072 کیسز کی تصدیق ہوگئی 

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے مزید 4072 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 2 ہزار 955 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 83 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 4 ہزار 188 ہوگئی۔

این سی او سی نے کورونا کیسز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں تاحال 2 لاکھ 2 ہزار 955 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 213 ہے،سندھ میں 78267، پنجاب 74202 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،خیبرپختونخوا 25380، بلوچستان 10261 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،وفاقی دارالحکومت میں تاحال 12395 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،آزادکشمیر 1027، گلگت بلتستان 1423 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4072 کورونا کیس سامنے آئے،ملک بھر میں کورونا کے 92624 مریض تاحال صحتیاب ہو چکے ہیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 25013 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 83 مریض دم توڑ گئے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک میں تاحال 12 لاکھ 39 ہزار 153 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،ملک کے 768 اسپتالوں میں کورونا کے 5342 مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1562 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 502 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے ۔